وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی عملے کی کارکردگی سے خوش ہوکر ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمزید کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا ایک لاکھ سستے گھر بنانے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔خضر حیات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سمیت گرڈ سٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کو وفاق سے لڑانا چاہتے ہیں ۔ گرڈ سٹیشنوں پر حملے اور زبردستی فیڈرز کھولنا ریاست کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔ اب شہد والی سرکار کے دن گنے جا چکے ہیں بدمعاشی سے حکمرانی کرنے کے دن گئے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور اپنے حرکتوں کی وجہ سے صوبہ کو گورنر راج کی طرف لے جا رہے ہے ۔آئندہ کسی گرڈ سٹیشن پر حملہ ہوا یا زبردستی کوئ فیڈر کھولا گیا تو وزیراعلی ہاؤس بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *