مجھے بتایا گیا کہ عمران ریاض کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اس کیلئے دعاگو ہوں، شاہد خان آفریدی

مجھے بتایا گیا کہ عمران ریاض کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اس کیلئے دعاگو ہوں، شاہد خان آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بتایا ہے کہ عمران ریاض خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، شاہد آفریدی کا بیان آگیا۔

شاہد آفریدی اور عمران ریاض خان کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات اور لفظی جنگ جاری ہے۔ شاہد خان آفریدی کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ حیران ہوتاہے کہ جھوٹ بیچنے والے لوگ اپنی اولاد کو حرام رزق کیسے کھلاتے ہیں۔یہ لوگ کس طرح جھوٹ پھیلاتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ جب آپ کو اتنے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ ان میں جھوٹ کو پھیلا رہے ہو تو آپ کہاں سٹینڈ کرتے ہو۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤ ں گا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ رات کو میری پی ٹی آئی کے ایک دوست سے بات ہورہی تھی جو کور کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور کافی سینئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوری لالہ ہم خود بھی تنگ ہیں یہ جو سوشل میڈیا پر چل رہا ہےلیکن لالہ آپکو جواب نہیں دینا چاہئے تھا، وہ (عمران ریاض) بیچارہ جب سےباہر آیا ہے اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔ جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے اس کا پتہ نہیں تھا ، میں تو اس کیلئے دعا گوہی ہوںکہ اللہ تعالیٰ اس کو صحت دیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران ریاض خان نے اپنے وی لاگ میں کہا تھا کہ آدھے درجن کرکٹرز نے ان سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ اگر شاہد آفریدی قومی ٹیم سے دور رہیں گے تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *