ولیمسن کپتانی سے بھی دستبردار ہو گئے

ولیمسن کپتانی سے بھی دستبردار ہو گئے

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا جبکہ وہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔

Related Articles