پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 300 سے 350 روپے تک جانے کا خدشہ

پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 300 سے 350 روپے تک جانے کا خدشہ

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے ایک سابق عہدیدارکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں مرحلہ وار 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اس پر 5فیصد سیلز ٹیکس بھی دوبارہ لاگو کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی آئندہ سال کے دوران تیل کی قیمتیں بڑھنے کی توقع ہے۔ ن تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمت آئندہ مالی سال تک 300سے 350روپے فی لیٹر کے درمیان ہو گی۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی سے قبل پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا ریلیف کا امکان

رپورٹ کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 5فیصد سیلز ٹیکس کا اضافہ کیا جائے تو قیمت 271.07روپے فی لیٹر ہوجائیگی۔ مہنگائی کی شرح میں 12سے 15فیصد اضافہ ہوا تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 311روپے سے 314روپے فی لیٹر ہوجائیگی۔اگرعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90سے100ڈالر فی بیرل تک بڑھتی ہے تو پاکستان میں تیل کی قیمت 330روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔ اب اس میں اگر مرحلہ وار 20روپےکا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس کی قیمت 350روپے ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *