پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں کتنے سو ارب قرض بڑھا ؟ خواجہ آصف پھٹ پڑے

پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں کتنے سو ارب قرض بڑھا ؟ خواجہ آصف پھٹ پڑے

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کر دیکھ لیا ۔اب منتوں، ترلوں پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی تقریر پر انہیں ماضی یاد دلا دیا اور مشورہ دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا ہی لیا ہے تو ماضی کے جھروکے بھی دیکھ لیں، میں ان کے بزرگوں کو جانتا ہوں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں والد محترم کا حوالہ دیا، ان کے والد کو سپیکر نواز شریف نے بنایا، اس ملک کی تاریخ میں ون مین ون ووٹ کاحق ایوب خان نے چھینا تھا لیکن اب یہ کہتے ہیں فوج بھی ہماری شہداء بھی ہمارے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں تو اچھی بات ہے، ہم اسے ویلکم کریں گے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے دور میں 900 ارب روپے قرض بڑھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں ملک بھر میں ہورہی ہے، ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے، ان چوروں کے بل ایماندار صارفین کے بل میں شامل ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں صارفین چند لاکھ چوروں کا خرچہ اٹھا کر بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم کے سامنے وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بات اٹھائی تھی، وزیر اعلیٰ کے پی سے بات ہوئی تھی کہ تعاون کریں، وہاں لوگ بل ادا کریں، بتایا گیا کہاں کہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، 80 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں 80 فیصد تک بجلی چوری ہورہی ہے۔مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ملک میں ترقی ہوئی ہے اور بڑے بڑے میگا پراجیکٹ ملک میں لگے ہیں ۔ جس سے عام شہری کو بھی فائدے ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک میں خوشحالی آتی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *