پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز قائم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 1199 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار ایک پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *