فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم اقدام کاآغاز کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں جلد ہی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے فون کالز موصول ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، ٹیکس دہندگان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان سے درج ذیل ٹیلی فون نمبرز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا، جہاں وہ ایف بی آر کے نئے انکم ٹیکس فائلنگ پورٹل اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اہمیت کے بارے میں اہم معلومات حاصل کریں گے۔
ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم خالصتاً معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور ایف بی آر کی جانب سے واضح ہدایات سامنے آئی ہیں کہ کسی بھی سوال کے لیے، ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی ہیلپ لائن 051-111-772-772 پر رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔