آرمینیا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آرمینیا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

  یوریشیائی ملک آرمینیا نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لا یا، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطا بق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔

اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مغربی ممالک سپین، آئرلینڈ اور ناروے نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا ۔جس کے بعد دیگر یورپی ممالک نے یہی اقدام اُٹھایا ہے جن میں اب آرمینیا بھی شامل ہوگیا۔

صیہونی ریاست کے دفتر خارجہ نے اسرائیل میں آرمینیا کے سفیر کو بلا کر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی حکمر ان جماعت پی ایل او نے آرمینیا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آرمینیا کا یہ اقدام تنازع کے دو ریاستی حل کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔

مزید پڑھیں:10 یورپی ممالک جن کی شہریت حاصل کرنا آسان عمل ہے

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *