ملک کے بیشتر علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام اوررات کے اوقات میں شمالی اور مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ ،خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کل اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطۂ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کے مقبول تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں
گزشتہ روز خیبرپختونخوا: سیدو شریف 47، مالم جبہ 37، دیر 15، پٹن، دروش 04، کاکول، کالام 03، میرکھانی 01، بلوچستان: ژوب 14، خضدار 04، پنجاب: مری 07، سندھ: کراچی ( قائد آباد 05، نارتھ کراچی، مسرور بیس 01) اور گلگت بلتستان: گوپس میں 04 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں48، دالبندین اور جیوانی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

