بارشوں کا نیا سلسلہ، وہ شہر جہاں سب سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بارشوں کا نیا سلسلہ، وہ شہر جہاں سب سے زیادہ  بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں سال صوبے میں مون سون کی 35 فیصد موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر، تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سولر مارکیٹ: سی سی پی نے ایکٹس ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر ، چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے، جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔انہوں نے مون سون بارشوں کی وجہ سے جولائی میں شہری سیلاب کے خطرات سے خبردار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے قبل تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *