محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، صحافی محمد مالک کی بڑی خبر

محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، صحافی محمد مالک کی بڑی خبر

مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے محمد زبیر جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں، سینئر صحافی محمد مالک نے بڑی خبر دیدی۔

سینئر صحافی محمد نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو محمد زبیر کے حوالے سے اہم خبر دے رہا ہوں کہ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری محمد زبیر سے بات ہورہی تھی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے یہ کیا بیان دیا ہے جس پر محمد زبیر نے کہا کہ شاید آپ نے میرا بیان ٹھیک سے نہیں سنا۔ میرے سے سوال ہوا تھا کہ سنا ہے نواز شریف اور جنرل باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس پر میں نے کہا ہاں میں نے بھی سنا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ کریں: 

یاد رہے کہ محمد زبیر نے چند ہفتے قبل ہی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ محمد زبیر مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے محمد زبیر پارٹی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے اور مسلم لیگ (ن) کے حکومت لینے پر بھی کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف اور جنرل باجوہ عمران خان حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے پہلے رابطے میں تھے۔ جس  کی مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تردید کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محمد زبیر کبھی بھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور جنرل باجوہ کی ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی، اگر دونوں کی ملاقات ہوئی تو امیگریشن میں ریکارڈ تو ہوگا۔ محمد احمد خان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *