حج 2026 کی تیاریاں شروع، اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع

حج 2026 کی تیاریاں شروع، اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع

حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ پاکستانی عازمینِ حج سے واجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، جبکہ ادائیگی کا نظام ”پہلے آئیے، پہلے پائیے“ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی ، جس کی متوقع رقم تقریباً پانچ لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی،  حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، اور صرف وہی افراد اخراجات جمع کرانے کے اہل ہوں گے جنہوں نے پہلے ہی رجسٹریشن مکمل کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

وزارتِ مذہبی امور کے منظور شدہ بینکوں میں حج واجبات جمع کرائے جا سکیں گے، اور دستیاب کوٹے کے مطابق جب مطلوبہ اخراجات جمع ہو جائیں گے تو مزید وصولی کو روک دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے لیے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے جبکہ پاکستان کو اس سال سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ ملا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ 30 ہزار کرنے کی درخواست کرنے کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

 اس حوالے سے حتمی فیصلہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

حج 2026 کے خواہش مند افراد کے لیے یہ ایک اہم مرحلہ ہے، واجبات کی بروقت ادائیگی اور دستاویزات کی تیاری آپ کے سفر کو آسان بنا سکتی ہے۔ لہٰذا، سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں اور تمام مراحل میں مکمل احتیاط سے کام لیں، تاکہ یہ مقدس فریضہ اطمینان کے ساتھ ادا ہو سکے۔

editor

Related Articles