دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور ، 35 ہزار سے زائد اسنیکس ایک ہی جگہ

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور ، 35 ہزار سے زائد اسنیکس ایک ہی جگہ

چین کی بڑی اسنیک ریٹیل چین منگ منگ ہانمنگ نے اپنے نئے’اسنیک کنگڈم‘کے ذریعے عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :زنگبیٹو،ووڈو کا پراسرار گھومتا ہوا روحانی رقص

اس منفرد اسٹور میں دنیا بھر کی 6500 سے زائد اسنیک کمپنیوں کی مصنوعات ایک ہی جگہ جمع کی گئی ہیں، جس کے بعد اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے اسنیک اسٹور کا اعزاز دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 12 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس اسٹور میں 35 ہزار سے زائد اسنیکس موجود ہیں۔ 17 اپریل کو افتتاح کے موقع پر ہی اس نے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہزاروں ٹن آلو مفت تقسیم، خوراک کے ضیاع کے خلاف کامیاب تجربہ

اسنیک کنگڈم کو خریداروں کے لیے ایک منفرد تجربہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا داخلی راستہ ایک لمبی ’اسنیک راہداری‘ پر مشتمل ہے جہاں شیشے کے کیبنٹس میں رنگ برنگے اسنیکس سجے ہوئے ہیں تاکہ داخل ہوتے ہی صارفین کو اندر کی جھلک مل جائے۔

اس کے علاوہ اسٹور کا خاص حصہ ’انسٹنٹ نوڈل سٹی‘ہےجہاں 3500 سے زیادہ اقسام کے مقامی اور بین الاقوامی انسٹنٹ نوڈلز دستیاب ہیں۔ ان میں عام ذائقوں سے لے کر ایسے نایاب نوڈلز بھی شامل ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر لوگ پہلی بار سن رہے ہیں۔

editor

Related Articles