پہلگام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی لیک دستاویزات میں اصل کردار سامنے آگئے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی لیک دستاویزات میں اصل کردار سامنے آگئے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا مکروہ کردار مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

منظرِ عام پر آنے والی خفیہ دستاویزات نے ثابت کر دیا ہے کہ پہلگام واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں تیار کردہ ایک ‘فالس فلیگ’ آپریشن تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور بھارت میں جاری انتہاپسندی سے توجہ ہٹانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ کو ایک سال گزرنے کے باوجود گودی میڈیا آج بھی گرے ہوئے رافیل کو یاد کرکے رو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری کا ویڈیو بیان وائرل

لیک شدہ دستاویزات کے مطابق بھارتی ایجنسی ’را‘ نے ضلع اننت ناگ میں اس آپریشن کی منصوبہ بندی پہلے ہی کر لی تھی، جس میں واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ حملے کے فوراً بعد میڈیا کے ذریعے یہ بیانیہ پھیلایا جائے کہ غیر مسلموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ واقعے کے محض 3 گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف منظم مہم شروع کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ 200 سے زائد مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز کرنے کے لیے متحرک کیا گیا۔

اس سازش کا ایک اہم حصہ عالمی برادری سے انسدادِ دہشتگردی کے نام پر تعاون اور ہمدردی کی اپیل کرنا تھا تاکہ بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کر سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات نے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت دی ہے کہ بھارت اپنی ’پرانی پلے بک‘ کے تحت ایسے ڈرامے رچا کر کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے اور پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر ’را‘ کے ان دہشتگردانہ عزائم کے بے نقاب ہونے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کا استعمال کوئی نئی بات نہیں، تاہم پہلگام واقعے کی لیک ہونے والی دستاویزات نے اس بار سازش کی گہرائی کو واضح کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی بےنقاب

واضح رہے کہ جب بھارت اندرونی طور پر ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے اثرات اور معاشی چیلنجز کا شکار ہے، مودی حکومت نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر روایتی ’پاکستان کارڈ‘ کا سہارا لیا۔ ان دستاویزات کا منظرِ عام پر آنا ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر ابھر رہا ہے اور امریکا ایران کشیدگی میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

’را‘ کی اس سازش کا بے نقاب ہونا عالمی طاقتوں کے لیے ایک چشم کشا حقیقت ہے کہ کس طرح جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

Related Articles