ممکنہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج (26) جون کو جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ پورے خیبرپختونخوا سےقبائلی عمائدین اور رہنماؤں کے ساتھ جرگہ پشاور میں ہوگا۔ جرگہ بلانے کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں بلائے جانے والے اجلاس میں ہوا۔ جرگے کے دوران ممکنہ آپریشن عزم استحکام کے خلاف قرارداد منظوری کے لئے پیش کئے جانے کی توقع ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مقصد قر ارداد کی سفارشات کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:محمد زبیر نے ’’یوٹرن‘‘لے لیا
جرگے میں جو فیصلے ہوں گے قرار داد کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔ واضح رہے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپریشن میں صرف انٹیلی جنس بنیادوں ہوں گے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، عام لوگوں کے گھروں میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔