بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم رہنما مولوی منصور کے کمانڈر نصرت اللہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک بڑے آپریشن کے دوران کی گئی تھی جس میں دہشت گردوں کے ایک اہم نیٹ ورک کو ختم کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کہا ہے کہ گرفتار کمانڈر ٹی ٹی پی کی دفاعی کونسل کا رکن تھا اور اس کے بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط تھے۔انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ، نوجوان حقوق بلوچستان کے نام پردشمن قوتوں سے ملکر پاکستان کیخلاف عزائم بنا رہے ہیں، بلوچستان اورپاکستان کےعوام ان کےعزائم کوپہچانیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی کو 27 جون کو رہا کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ
صوبائی وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کیاکوئی مسلمان یااسلام اےپی ایس میں بچوں کوشہیدکرنےکاحکم دیتاہے، ایک طرف کالعدم ٹی ٹی پی اسلام کی بات کرتےہیں مگرعمل غیراسلامی ہیں، دوسری طرف لبرل طالبان کہتےہیں ہم پاکستان میں اسلامی نظام لائیں گے۔انھوں نے بتایا کی ہمارےنوجوانوں کوورغلایاگیاہے، یہ پاکستان ہماراوطن ہےسیکیورٹی فورسزاورحکومت کاساتھ دیں۔ وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اےاورکالعدم ٹی ٹی پی کورافنڈکررہاہے، یہ اپنے لوگوں، ملک اور فیملی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔