پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کواسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی ۔ اس حوالے سے صدر پی ٹی آئی اسلام عامر مغل کی ڈی سی اسلام آباد ہوئی جس میں 4مختلف مقامات تجویز کیے گئے ۔رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے، ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے این او سی بھی جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اٹلس نے اپنے مشہور ماڈل کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی
صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے کہا کہ ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے، پی ٹی آئی 6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی ۔انہوں نے عوام سے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اور اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔