کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے : اسد قیصر

کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے : اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہےہم کسی آپریشن کی حما یت کریں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسدقیصرنے کہا کہ ہم اپنے لیڈرکے مشن پر قائم و دائم ہیں اور اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  ہم اپنے سیاسی مخالفین کو چین سے جینے نہیں دیں گے ۔ آپریشن عزم استحکام سے قبل بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے کی اجازت دیں گے ۔ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور سے بات کروں گا ، کے پی کے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے وہا ں 21گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے اور گرمی سے ستائے عوام کو صرف 3گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے ۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی عوام کے لیے بجلی کی مد میں ریلیف د ینے کے لیے جو اعلان کیا ہے فوری طور پر ان کو دیا جائے ۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کی جنگ ہم سب مل جل کر لڑنی چاہیے ، اس میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے بات کی اور ہم نے الائنس بنایا ہے۔  دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسدقیصر کی ملاقات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لابی میں ہوئی، ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *