آٹا پھر مہنگا ہوگیا

آٹا پھر مہنگا ہوگیا

گندم کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی آٹا پھر مہنگا ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں گندم کی نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ ا ہے اور آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔لاہور اور راولپنڈی ڈیژنز میں گندم کی قیمت بڑھتے ہی آٹے کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آٹے کے تھیلے کی قیمت 150روپے تک بڑھ چکی ہے۔ 20کلو آٹے کا تھیلا لاہور میں 1650روپےسے بڑھ کر 1700روپے اور راولپنڈی میں 1850روپے کا ہوگیا ہے۔ 10کلو آٹے کا تھیلا 800روپے سے بڑھ کر 850روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد بڑھے گی : فچ

چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔ لاہور میں گندم کی قیمت 2900سے بڑھ کر2950روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں3ہزار50روپے فی من ہوگئی ہے۔ فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *