’ را ‘ سوشل میڈیا پرمولانا مسعود اظہر کی پاکستان میں موجودگی کی غلط معلومات پھیلانے لگا

’ را ‘ سوشل میڈیا پرمولانا مسعود اظہر کی پاکستان میں موجودگی کی غلط معلومات پھیلانے لگا

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس (X) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے، جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پراپیگنڈے کو فروغ دے رہا تھا۔

مذکورہ اکاؤنٹ کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ مولانا مسعود اظہر پاکستان میں موجود ہیں، اور خاص طور پر گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں قیام پذیر ہیں۔ آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ الزامات محض پوسٹ کرنے والے کی خیالی سوچ کا نتیجہ ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

یہ جھوٹی معلومات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اور ان کا مقصد گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا، مودی پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگا

Related Articles