پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پارٹی سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
عمر ایوب نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان صاحب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرا استعفیٰ بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی قبول کیا تاکہ میں قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکوں۔
عمر ایوب نے بتایا کہ انہوں نے 22جون 2024کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اورچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو لکھے گئے خط میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا عدت کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
عمر ایوب کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ان کا پیغام عمران خان تک جیل میں پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں عمران خان کی جانب سے تبدیلیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام افراد، پارلیمنٹیرینز اور تنظیم کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نےعمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے لئے انتھک محنت کی اور بے پناہ مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔