میئر کراچی کا کل شہر میں تعطیل کا اعلان

میئر کراچی کا کل شہر میں تعطیل کا اعلان

صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔

خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔

عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *