ملاکنڈ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے پارٹی کے کور کمیٹی سے استعفی دے دیا

ملاکنڈ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے پارٹی کے کور کمیٹی سے استعفی دے دیا

ملاکنڈ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے پارٹی کے کور کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی ركن اسمبلی جنید اكبر نے سوشل میڈیا پیغام میں كہا كہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں ، نہ ہونگا ، عمران خان پر میری جان بھی قربان ۔

انہوں نے كہا كہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے ، ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔

ان كا مزیدكہناتھا كہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑاے، میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا، فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ عمران خان تک میری رسائی ہے اس لیے میں کورکمیٹی سے استعفے دیتا ہوں۔

جیند اكبر نے كہا كہ ورکرز کے ساتھ مل کر خان صاحب اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ ذیادتی کی ان سے احتساب کیلئے تحریک شروع کرینگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *