سعودی عرب کے ٹریفنک ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ گاڑیوں میں بچوں کو چھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے سفر کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گاڑی مالکان کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑیں۔ سعودی قانون کے مطابق اس جرم کو ٹریفک کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے جس کی سزا 300 سے 500 ریال تک ہے۔یہ ہدایت ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے اور بچوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے ملک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ گاڑی سواروں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بچوں کے لئے حفاظتی نشستوں کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا استعفیٰ؟ پارٹی جنرل سیکرٹری کون؟ تحریک انصاف نے فیصلہ سنا دیا
پبلک پراسیکیوشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب میں بچوں کے تحفظ کا نظام بچوں کو ان کے ارد گرد مختلف قسم کے استحصال، غفلت اور ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔