اسلام آباد: ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کا استعمال کرتے ہوئے 17 سال تک ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں 17 سال تک نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی ڈگری استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم رؤف سہیل نے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔ ابتدائی طور پر وہ پی آئی اے میں کارگو اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ اہم خبر آگئی
2020 میں پی آئی اے نے جعلی ڈگری کا انکشاف ہونے پر ملزم کی ملازمت ختم کردی تھی۔ ایف آئی اے نے پی آئی اے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رؤف سہیل کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔