وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
قومی موقر نامے کے مطابق وزیراعظم نے محمکے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کےمتحمل نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا، ان کو ان معاملات پر راضی کیا جو آسان نہ تھا۔