عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے، پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جبکہ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *