فواد چوہدری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑے

فواد چوہدری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑے

سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کےہوتے امکان نظر نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آجائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے اپنے ایک ویڈیوں بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ جھوٹی اور احمقانہ باتیں کر رہی ہےوہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ۔ ان کا کہنا تھا کچھ دوست مجھے روک رہے ہیں کہ حامد خان اور رؤف حسن پر تنقید نہ کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں ایک اور استعفیٰ آگیا

ان کے مطابق موجوہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی تعلقات نبھانے کے لیے سارا الیکشن مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گود میں ڈال دیا، کیا عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: شہلا رضا کا پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بڑا بیان آگیا

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ان پر ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے، مجھ پر 47 کیسز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما خیبر پختونخوا سے آکر لاہورمیں جلسے کر کے چلےجاتے ہیں ان کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *