پشاور(عرفان خان) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کے 58 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل کرلیا۔
فہرست خیبرپختونخوااسمبلی کوموصول ہوگئی جس میں پی ٹی آئی کے باقی 34 ارکان کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزراءکو بھی آزاد قرار د ے دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفی دیدیا
الیکشن کمیشن کی فہرست میں خیبرپختونخوا کابینہ کے 8 ارکان کا نام شامل نہیں ہیں۔ انہیں آزاد قرار دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی لسٹ میں صوبائی وزرا آفتاب عالم، مینا خان، فضل حکیم کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی وزراءعدنان قادری، خلیق الرحمان، لیاقت علی اور ڈاکٹر امجد کا نام بھی پی ٹی آئی لسٹ میں شامل نہیں، جبکہ مشیر برائے کلچر اینڈٹوارزم زاہد چن زیب کو بھی آزاد قرار دے دیا گیا،واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 92 ہے۔

