پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اگرانتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جلسہ 6 جولائی کے اسلام آبادمیں ہونے والے جلسے کی کامیابی سے مشروط ہے، اگر6 جولائی کو اسلام آباد کا جلسہ کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف لاہور میں بھی جلسے کے لیے اسٹیج سجائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جلسہ، 19 رکنی مرکزی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
لاہور کےجلسے کی ابتدائی تیاریوں کے لیے قیادت نے ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں عدالت کے درواز ے پر دستک د یں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ
پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بڑے وینیو پر جلسہ منعقد کر نا چاہتی ہے۔

