بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند عناصر کی جانب سے مسیحی برادری کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر معروف بھارتی یوٹیوبر اور سماجی کارکن دھروو راٹھی نے کھل کر آواز اٹھا دی ہے۔ انہوں نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے نہ صرف سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی براہِ راست سوال کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھروو راٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے عیسائی کمیونٹی کو ہراساں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دھروو راٹھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مینشن کیا اور سخت لہجے میں سوال اٹھایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہیلو نریندر مودی، کیا آپ اس معاملے پر خود کوئی کارروائی کریں گے یا آپ ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟‘‘
Hello @narendramodi
Will you take action or are you waiting for Trump to scold you on this?
I don’t think the US govt will be pleased to know how Christians are being harassed in India. pic.twitter.com/YGIG8HXAlz
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) December 24, 2025

