کوہلی ، روہت اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم

کوہلی ، روہت  اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ راہول ڈریوڈ کی بطور ہیڈ کوچ مدت ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کے بعد ختم ہوگئی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ڈریوڈ کا دور ورلڈ کپ میں ٹیم کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا ہے ، جو ٹیم کے ساتھ ان کی آخری ذمہ داری تھی۔ واضح رہے کہ ڈریوڈ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے ایک دن بعد ہی جاڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ویڈیوزاینڈ فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رویندرا جاڈیجا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کےلیے بقیہ فارمیٹ کیلئے دستیاب ہوں گا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *