محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک میں بالائی اور وسطی علاقوں میں شدر کیساتھ مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ02 سے07 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر طوفانی بارش کی بھی توقع ہے۔ 02 سے07 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر طوفانی بارش کی بھی توقع ہے۔04رات سے07جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔03 سے07 جولائی کے دوران: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
03 سے07جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بلوچستان کے مشرقی علاقوں (خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، جعفرآباد اور نصیر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔04 سے07 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ۔ جبکہ مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص ، سکھر اورلاڑکانہ میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی بھی توقع ہے۔