مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں بڑ ااضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فنانس بل 2024کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔ مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں پر فکسڈ ٹیکس کے بجائے گاڑی کی مالیت کے لحاظ سے ٹیکس دینا ہوگا۔ مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ۔
850سی سی تک گاڑیوںکی قیمت پر 0.5فیصد ٹیکس مقرر کر دیا گیا ۔851سی سی سے 1ہزار سی سی گاڑیوں کی قیمت پر 1فیصد ٹیکس، 1001سی سی سے 1300سی سی گاڑیوں کی قیمت پر 1.5فیصد ٹیکس،1301سی سی ے1600سی سی گاڑیوں کی قیمت پر 2فیصد ٹیکس، 1601سی سی سے1800سی سی گاڑیوں کی قیمت پر 3فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں پر عملدر آمد شروع 

اسی طرح 1801سی سی سے 2000سی سی گاڑیوں کی قیمت پر 5فیصد ٹیکس ، 2001سی سی سے2500سی سی تک کی گاڑیوں پر 7فیصد تک ٹیکس جبکہ 2501سی سی سے3ہزار سی سی گاڑیوں کی قیمت پر9فیصد ٹیکس مقرر کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *