اسرائیل کے ایران پر جارحانہ حملے، تہران میں اہم شخصیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کے ایران پر جارحانہ حملے، تہران میں اہم شخصیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں تہران میں ایک اہم ایرانی شخصیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ حملے کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں، تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا آیت اللّٰہ خامنہ ای ہدف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں کے خوف سے دیوارِ گریہ سنسان، اسرائیلی عوام تہہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبورہو گئے

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ انکے حالیہ حملوں سے تہران جل رہا ہے ۔ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران، بندر عباس و دیگر شہروں پر کروز میزائلوں سے حملے کئے، جسکے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام حرکت میں آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، سابق اسرائیلی سفیر کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا اور حملے جاری رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل نے تہران کی 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کر کے 20 بچوں سمیت 60 افراد کو شہید کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *