حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں موجود اشیا ئے ضروریہ پر بھی اس کا اثر دکھائی دے رہا ہےالبتہ عوام کو براہ راست پیٹرول قیمتوں میں اضافہ جیبوں پر کتنا بھاری پڑ رہا ہے،آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ آپکی گاڑی کا فیول ٹینک اب کتنے روپے میں فُل ہوگا۔
پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 265.61 روپے ہو گئی ہےاور اگر آپ کےپاس سوزوکی آلٹو ہے تو اس میں 27 لیٹرکا ٹینک ہے جو کہ پہلے 6970 روپے میں فل ہوتا تھا لیکن اب قیمت میں اضافے کے بعد یہ 7 ہزار 171 روپے میں فل ہو گا۔
مزید پڑھیں: مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
جبکہ سوزوکی کلٹس کا فیول ٹینک 35 لیٹر کا ہے جو کہ اب 9 ہزار 296 روپے میں فل ہو گا جبکہ اس سے قبل یہی ٹینک 9 ہزار 36 روپے میںفل ہوجاتا تھا۔
اسی طرح ٹیوٹا یارس کا فیول ٹینک 42 لیٹر کا ہےاور پٹرول مہنگا ہونے پر یہ 10 ہزار 843 روپے کی بجائے 11ہزار 156 روپے میں فل ہو گا۔
ٹیوٹا کرولا چلانے والے کا ٹینک اب 14 ہزار 609 روپے فل ہو گا کیونکہ گاڑی کا فیول ٹینک 55 لیٹر کا ہے جو کہ اس سے قبل 14 ہزار 199 روپے میں فل ہو تا تھا ۔
ہونڈا سٹی سیڈان کی سہولیات اور اچھی فیول ایوریج کے باعث صارفین میں کافی پسند کی جاتی ہے تاہم اب اس کا 40 لیٹر کا فیول ٹینک 10 ہزار 624 روپے میں بھرے گا جبکہ اس سے قبل 10 ہزار 326 روپے میں فل ہوتا تھا ۔
ہونڈا سویک میں 47 لیٹر کا فیول ٹینک دیا گیا ہے جو کہ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اب 12 ہزار 484 روپے میں فل ہو گا ۔