منال خان کو مداح نےشادی کی پیشکش کر دی، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

منال خان کو مداح نےشادی کی پیشکش کر دی، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

 پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان کو مداح نے انسٹاگرام پر شادی کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی پیشکش کرنے پر منال خان نے مداح کو جواب دیا میں شادی شدہ ہوں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ اداکارہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کی دلہن بنی تھیں اور دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو پہلے بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی۔ اب منال خان نے سیاہ لباس میں ملبوس انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی کو ہرجانے کانوٹس جاری

جس پر ایک مداح نے تبصرہ کیا اور لکھا میں آپ سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں ۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھائی میں پہلے سے شادی شدہ ہوں ، ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہے والا ایموجی بھی بنایا۔ ان کا جواب ملنے کے بعد مداح نے لکھا سُن کے دُکھ ہوا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *