کیمیائی حملوں کے الزام میں فرانس کی ایک عدالت نےشامی صدر بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کےدارالخلافہ پیرس کی اپیل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے ’’قانونی مسئلہ حل کرنے“ کے لیے عدالت سے رجوع کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے
بشارالاسد پر الزام ہے کہ وہ 2013ء میں کیمیائی حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں ۔ اس کے لیے پیرس کی اپیل کورٹ نےشامی صدر بشار الاسد کے خلاف تفتیش کرنے والے ججز کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی منظوری بھی دے دی ہے۔