برطانوی عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، وزیردفاع سمیت کئی اہم وزرا کو عوام نے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی عام انتخابات میں کنزرویٹوز کا 14سالہ دور ختم ہوگیا اور لیبر پارٹی کو بڑی سطح پر کامیابی مل گئی۔برطانوی وزیراعظم رشی سونگ اپنی نشست تو جیتنے میں کامیاب رہے تاہم سابق وزیراعظم لزٹرس ناکام ہوگئیں، ادھر پاکستانی نژاد ناز شاہ کو کامیابی مل گئی۔ وزیردفاع گرانٹ شیپس سمیت رشی سوناک کی کابینہ کے کئی اہم وزرا کو عوام نے مسترد کردیا۔
کنزرویٹو پارٹی کی سینئر وزیر پینی مارڈینٹ اور ٹوری کے اہم ترین ممبر سمجھے جانے والے جیکب ریس ماگ کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے ہاس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر لی ہے۔ پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ و منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ایک فاتحانہ تقریر میں بتایا کہ اس طرح کا مینڈیٹ ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔

