وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک کی ہزاروں خالی آسامیوں کو پر کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور بھرتیاں وزارت خزانہ اور کفایت شعاری کمیٹی کی پیشگی منظوری سے کی جائیں گی۔ مئی میں حکومتی کمیٹی نے گریڈ 1 سے 16 تک کی 70 ہزار آسامیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے کمیٹی کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مزید برآں دیگر ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ 1 سے 17 تک کی 1102 خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی مہم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن، نیشنل لائبریری، انفارمیشن سروس اکیڈمی، ڈیفنس ڈویژن اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سمیت مختلف وزارتیں اور ادارے اس بھرتی مہم کے تحت اسامیوں کو پر کریں گے۔

