چیمپئنز ٹرافی2025: پاک بھارت میچ کا وینیو سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی2025: پاک بھارت میچ کا وینیو سامنے آگیا

پاکستان میں آنیوالی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا اہم اور سنسنی خیز میچ لاہور میں ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو یعنی لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کیساتھ شئیر کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شئیر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ کونسل نے منظوری نہیں دی۔

مزید پڑھیں: کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کس کی کپتانی میں کھیلیں گے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو پر رکھنے کی وجہ سیکیورٹی اور لاجسٹکل مسائل بتائے جارہے ہیں۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں پاکستان ، بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر تمام ممبرز ممالک نے آئی سی سی کو اپنی سپورٹ کی تصدیق کروادی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی کرکٹ کونسل اپنی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے 19فروری سے 9مارچ تک کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔جبکہ 10مارچ چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *