لاہور میں رہزنوں کے ہاتھوں لٹنے والے جرمن سیاح فلورین برگ کا دلچسپ احوال سامنے آگیا

لاہور میں رہزنوں کے ہاتھوں لٹنے والے جرمن سیاح فلورین برگ کا دلچسپ احوال سامنے آگیا

جرمن سیاح فلورین برگ سے سیکرٹری داخلہ نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں یقینی دہانی کروائی کہ جلد ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انکے رہزنوں کو گردتار کرلہاجائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق جرمن سیاح فلورین برگ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے ملاقات کی اور پاکستانیوں کے بارے اپنے جذبات کا دل کھو ل اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اور عوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، انہوں نے کہا کہ مجرمان سے سامنا کسی بھی ملک میں کہیں بھی ہو سکتا ہے۔ فلورین برگ نے کہا کہ پاکستان میرا پسندیدہ ترین ملک ہے یہاں دوبارہ آنا چاہوں گا، جرمن سیاح فلورین برگ سائیکل پر سینٹرل ایشیا اور چین سے ہوتا ہواپاکستان پہنچا تھا اور اسے لاہور میں سڑک پر کیمپ لگا کر سوتے ہوئے ڈاکوؤں نے گزشتہ روز لوٹ لیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا : حماد اظہر

سیکرٹری داخلہ پنجاب ستان آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، انکی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جرمن سیاح سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں یقینی دلایا کہ پولیس جرمن سیاح کو لوٹنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر رہی ہے، اور لاہور پولیس جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لے گی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جرمن سیاح کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی دی ۔
جرمن سیاح فلورین برگ نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی خوبصورتی کیساتھ یہاں کے لوگوں کے دلوں کی خوبصورتی بھی مثالی ہے، اور میری مدد اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور محنت ہو رہی ہےجویقینی طور پر باعث اطمینان ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *