وفاقی حکومت کا اہم ادارہ بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا اہم ادارہ بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نےپاکستان سٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان سٹیل ملز کی جگہ پر اپنی سٹیل ملز لگائے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق سندھ حکومت کوسٹیل ملز لگانے کے لیے 700 ایکڑ اراضی دینے کی پیش کش کر دی ہے ، گزشتہ برس اس کا کوئی خریدار موجود نہیں تھا، 700کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آٹے کی بوری 800 روپے مہنگی ہونے کا امکان

حکومتی اور کمرشل بنکوں نے انکشاف کیا ہے کہ قرض پر سود کی مد میں پاکستان سٹیل ملز کا سالانہ خرچ 17 ارب ہے ، سی ایف او کے مطابق گزشتہ 10سالوں کے دوران سٹیل ملز 103 ارب روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کر چکی،سٹیل ملز نے104 ارب حکومتی اور 38 ارب نیشنل بنک کا قرض ادا کرنا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *