فنانس بل2024، گاڑیوں پر ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر

فنانس بل2024، گاڑیوں پر  ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر

فنانس بل 2024 کے تحت پاکستان میں گاڑیوں پر ٹیکس کی نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے،850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار کے بجائے اعشاریہ5 فیصد عائد ہو گا اور851 سےایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس20 ہزار روپے کے بجائےایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسی طرح 1300سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس25 ہزار کے بجائے1.5 فیصد اور1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس50 ہزار کے بجائے2 فیصد رکھا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق 1601 سے1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس ایک لاکھ 50 ہزار کے بجائے3 فیصد عائد کر دیا گیا اور1801 سے2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کے بجائے5 فیصد جبکہ 3000 سی سی سے بڑی گاڑی کی قیمت پر مزید2 فیصد ٹیکس بڑھا کر12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *