متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی آمد پر تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی آمد پر تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارا ت نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سرکاری ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے نئے اسلامی سال کے حوالے سے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریاست میں نئے اسلامی سال کے موقع پر ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم نجی اور سرکاری اداروں میں یہ چھٹی الگ الگ دن ہوگی۔ اتھارٹی برائے گورمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہےتاہم یہ چھٹی چاند نظر آنے پر منحصر کر تی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں7 جولائی کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا امکان

مقامی میڈیا کے مطابق محرم کا چاند 7جولائی کو نظر آنے کا امکان ہےلیکن پرائیویٹ سیکٹر کیلئے وزارت کی جانب سے 7جولائی کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 12ربیع الاول کی مناسبت سے بھی عام تعطیل ہوگی۔ اماراتی کابینہ کی جانب سے سال 2024کیلئے تعطیلات کا اعلان گزشتہ سال ہی کیا گیا تھا۔محرم الحرام اور 12ربیع الاول کیساتھ ساتھ 2اور3دسمبر 2024کو قومی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے 2دسمبر یعنی منگل سے قبل ہفتہ اور اتوار آرہا ہے یعنی ممکنہ طور پر 4چھٹیاں ایک ہی ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *