سوزوکی کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئےبڑی آفر متعارف کروا دی گئی۔
اس وقت سوزوکی کمپنی کی موٹرسائیکل جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔تاہم پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی ملکیتی آئوٹ لیٹس کے ذریعے یہ بائیک آسان اقساط پر بھی دستایب ہے۔
2 سالہ اقساط پلان میں صارف کو یہ موٹرسائیکل ساڑھے 95ہزار روپے پیشگی ادا ئیگی جبکہ باقی رقم 11ہزار 940روپے ماہانہ قسط کی صورت میں دو سال میں ادا کرنی ہو گی۔
اسی طرح ڈیڑھ سالہ اقساط پلان میں صارف کو گاڑی کی 50فیصد قیمت (1لاکھ 91ہزار روپے) پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس کے بعد 17ماہ کے لیے ماہانہ 10ہزار 700روپے اور 18ویں مہینے 9ہزار 100روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔
مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتیں سامنے آگئی
سوزوکی کی جی ایس 150موٹرسائیکل سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔کلاسک ڈیزائن کی حامل موٹرسائیکل ایک طاقتور 4سٹروک ، سنگل سلنڈر، ائیر کولڈاینڈ اوایچ سی انجن کیساتھ آتی ہے۔جس کی طاقت پانچ سپیڈ گئیر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔ یہ موٹرسائیکل سی ڈی آئی، الیکٹرک اور کک سٹارٹ سسٹم کی حامل ہے۔