ای او بی آئی پنشنرز کے لئے بڑی خبر

ای او بی آئی پنشنرز کے لئے بڑی خبر

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد کے ادارے (ای او بی آئی) کے تقریباً 5 لاکھ پنشنرز کو ان کی بڑھائی گئی پنشن بمعہ بقایاجات یکم ستمبر 2025 کو ادا کی جائے گی۔

وزیر کے مطابق اس سلسلے میں ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی ادائیگیوں کے تحت تقریباً 10 ارب روپے تقسیم کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جب کہ فارمولا پر مبنی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ بھی شامل ہے، جو یکم جنوری 2025 سے مؤثر ہوگا۔

اس فیصلے کے بعد طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے پنشنرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن بھی مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، پرانے رولز کے تحت فیملی پینشن کی بحالی

چوہدری سالک حسین نے مزید بتایا کہ ای او بی آئی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو غیر رسمی، گھریلو اور زرعی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی کی سہولت میں شامل کرنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔

حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت کش طبقے کی فلاح و سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 38(سی) کے مطابق ریاست پر لازم ہے کہ وہ تمام شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *