محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 7جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ ہےجبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہوگا۔