چکن ایک ہفتے میں 100 روپے مہنگا

چکن ایک ہفتے میں 100 روپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 100 روپے فی کلو اضافے سے 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 464 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ اینڈ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن نے چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹیکسوں اور ہیچری مالکان کو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈاسی ڈی 70 قسطوں پر حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

سندھ اور بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن کے صدر ملک زریف نے بتایا کہ ہیچری مالکان 170 روپے میں چوزے فروخت کر رہے ہیں جو وہ 70 روپے میں خریدتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہیچری مالکان کو مناسب قیمت پر چوزے فروخت کرنے پر مجبور کرے۔

Related Articles