کُل جماعتی کانفرنس، پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

کُل جماعتی کانفرنس، پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص نے کہا ہے کہ کُل جماعتی کانفرنس تو دور کی بات ، حکومت کیساتھ بیٹھ کر تو چائے بھی نہ پئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص کا وزیر اعظم کی جانب سے کُل جماعتی کانفرنس بلانے کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات تو دور کی بات ، ساتھ بیٹھ کر چائے بھی نہ پی جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ عجیب کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ایک طرف اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملائے جاتے ہیں تو دوسری طرف سے ہمارے کارکنوں پر تشدد بھی کیا جاتا ہے ، حکومت کی رنگ بازیاں اب نہیں چلنے دیں گے ۔ دوسری جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ معاملہ ملکی امن کا ہے اس میں کوئی بھی پارٹی پاکستان کے مفاد سے اوپر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2024، پی ٹی آئی کی کتنی سیٹیں چھینی گئیں؟ شبلی فراز بول پڑے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *